بدھ , 26 جون 2019

ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نےویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عوامی سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر مستقل پابندی حکم جاری کردیا۔ عدالت نے جسٹس شوکت صدیقی کے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے عبوری حکم کی توثیق کردی۔ دوران سماعت پیمران نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

لال مسجد کے خطیب کو ہٹادیا گیا، مولانا عبدالعزیز کے داخلے پر بھی پابندی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن نے لال مسجد کے خطیب کو ہٹاتے ہوئے سابق خطیب …