جمعہ , 28 فروری 2020
تازہ ترین

العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کل سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جب کہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی ہے:موڈیز

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے …