جمعرات , 25 اپریل 2024

لاہور: میٹرو بسوں میں تصادم: 10 مسافر زخمی، 2 خواتین کی حالت تشویشناک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گجومتہ کے قریب 2 میٹرو بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے جس کے بعد بس سروس معطل کردی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گجومتہ کے قریب میٹرو بسوں کی آپس میں ٹکر کے باعث زخمی ہونے والے مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی جگہ ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 40 اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …