جمعرات , 18 اپریل 2019

دفاع وطن سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں: آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا۔

ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا بھی دورہ کیا تھا جہاں پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بلوچستان میں یقیناً بیرونی قوتیں ملوث ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ ...