بدھ , 26 جون 2019

مستعفی نہیں ہوا، افواہیں بے بنیاد ہیں: وزیر اطلاعات

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے استعفے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت جھنڈا لگانے کیلئے نہیں دی گئی، کل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، جو حکم دیں گے وہی کروں گا۔جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفی نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو موصول ہو چکا ہے جس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی تک میں نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا، نعیم الحق کو کچھ بھی پتا نہیں ہوتا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے، کل میری ان کیساتھ ملاقات ہے، جو ان کا حکم ہوگا وہی کروں گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مجھے وزارت جھنڈا لگانے کے لیے نہیں دی گئی۔ میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے کسی بھی ملک نے بات نہیں کی، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں زیرحراست سابق …