پیر , 28 ستمبر 2020

اکسٹھ سالہ لبنانی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ملک لبنان کی ایک 61 سالہ بزرگ خاتون نے شادی کے 24 سال بعد جڑواں بچوں کو جنم دے دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 61 سالہ خاتون کی شادی 24 برس قبل ہوئی تھی تاہم اب تک ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

اکسٹھ سالہ بزرگ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

اکسٹھ سالہ بزرگ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

Gepostet von Iblagh News am Sonntag, 24. Februar 2019

ان جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام مریم عواضہ ہے جن کا کہنا ہے کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ ہر عورت ماں بنے کیونکہ میں نے ‘ماں’ کا لفظ سننے کیلئے 23 سے 24 برس انتظار کیا ہے’۔رواں ہفتے پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے نام عامر اور حسن رکھے گئے ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق ماں اور بچوں دونوں کی حالت بہتر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور حزب اللہ کے خلاف شاہ سلمان کی ہرزہ سرائی، مخالف اتحاد بنانے کا مطالبہ

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مزاحمتی تحریک حزب …