بدھ , 26 جون 2019

معاشی بحران :ملک بھر میں 439 یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کے احکام

اسلام آباد / گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر کے439 یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے احکام جاری کردیے جس سے خدشہ ہے کہ سیکڑوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔موجودہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور یو ٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو20ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا جس پر ملا زمین کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی جس پر یوٹیلٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہوتے گئے تاہم اب439 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عرب ملکوں کو فلسطین کا سودا کرنے کا کوئی حق نہیں: خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد …