جمعرات , 25 اپریل 2024

رجسٹرڈ افغانوں کو پاکستان میں بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغانوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ افغان مہاجرین ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاحرین کو یہ اجازت بہت پہلے مل جانی چاہیے تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …