ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین کا پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارت کی پاکستانی حدود میں دراندازی پر دونوں ممالک کو صورتحال معمول پر لانے پر زور دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود میں دراندازی اور اس کے جواب میں پاکستان فضائیہ کی فوری کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان وہ اقدامات کریں گے جس سے خطے میں استحکام اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس کے طیارے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے بروقت اور مؤثر جواب کے باعث بدحواس بھارتی طیارے اپنے ایمونیشن بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …