ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت کی ناکامی پر چین کا اہم ترین بیان

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سہہ ملکی وزارئے خارجہ کانفرنس میں بھارت کی تمام کاوشوں پر پانی پھیرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کر دی ہے۔بین الااقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب چین نے تمام تر بھارتی حربوں کے باوجود پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے پاک وطن کو امن پسند ملک قرار دیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس، چین اور بھارت کے وزارئے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کی یقین دہانیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دوسری جانب چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کنگ نے پریس بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین کی جانب سے تحمل کے مظاہرے اور مذکرات کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …