ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے یہ احتیاط اپنالیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے کے واقعات میں اضافے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے تحفظ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے 21 فروری کو ایک پبلک نوٹس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کو اکاؤنٹس ہیک ہونے سے بچانے کے لیے آسان طریقہ کار بتایا۔

پی ٹی اے کے پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ ایپ کا ٹو اسٹیپ ویریفکیشن آن کرکے اکاؤنٹ کو ہیک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔اس مقصد کے لیے پی ٹی اے نے 4 اقدامات بتائے جس سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ 4 اقدامات آپ نیچے فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں یعنی واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹس پر کلک کریں۔وہاں ٹو اسٹیپ ویریفکیشن پر کلک کریں اور اسے ان ایبل کردیں جس کے بعد 6 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ کا اندراج کردیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں وٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے متعدد واقعات سامنے آنے پر سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس طرح کے سیکیورٹی الرٹ جاری کیے۔ان الرٹس میں لوگوں کو واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیکگ کرنے کے نئے طریقے سے آگاہ کیا گیا جس کے لیے وائس میل سسٹمز کو استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی نومبر 2018 میں واٹس ایپ ہیک کے 90 مقدمات کا اندراج ہوا۔تو واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو ان ایبل کرکے آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …