اتوار , 18 اگست 2019

چین اور روس کے نمائندوں نے ونزوئلا کے خلاف امریکی قرارداد ویٹو کردی

چین اور روس کے نمائندوں نے سکیورٹی کونسل میں ونزوئلا کے خلاف امریکی سازش کو ناکام بناتے ہوئے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا۔امریکہ نے سکیورٹی کونسل میں ونزوئلا میں آزاد انتخابات کرانے اور وہاں کے عوام کی اصلاحات کے سلسلے میں مدد کرنے کے سلسلے میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا ۔ چین اور روس کے نمائندوں نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیکر ونزوئلا کے بارے میں امریکہ کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا۔

مجموعی طور پر قرارداد کے حق میں 9 ووٹ پڑے جبکہ روس اور چین کے نمائندوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ جنوبی افریقہ نے مسودے کے متن کے خلاف ووٹ دیا جبکہ انڈونیشیا، گینہ استوائی اور ساحل عاج نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی دیکھیں

شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے …