جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) امن کا دشمن اور کشمیریوں پر ظلم کرنے والے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی۔ بھارتی حکام کے مطابق علیحدگی پسند گروپ جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔بھارت کی طرف سے جماعت اسلامی پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔بھارتی فورسز نے رواں ہفتے مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں، کارکنوں اور جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …