بدھ , 24 اپریل 2024

پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے سلوک نے بے حد متاثر کیا، سفیر ارجنٹائن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے۔گزشتہ روز ارجنٹائن کے سفارت خانے کے اشتراک سے محفل موسیقی کے بعد ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو جنگ کا میدان نہیں سجانا چاہیے، جنگ سے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایونسنوریچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہمیں امن کے کوشش کرنی چاہیے، پاکستان اور بھارت کی عوام نے بہت سے قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …