منگل , 25 جون 2019

بھارت نے پاکستان کو ادویہ ساز خام مال کی سپلائی روک دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے پاکستان کو ادویہ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی سپلائی روک دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے انڈیا کی جانب سے خام مال کی سپلائی روکنے کے نتیجے میں پاکستانی فارماانڈسٹری پر ممکنہ پڑنے والے اثرات سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگرخام مال کی سپلائی 15 سے20 روز تک اسی طرح معطل رہی تو ملک میں جان بچانے والے ادویات کی شدیدقلت پیداہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بجلی کی قیمتوں میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے ایندھن کی قیمتوں میں …