بدھ , 24 اپریل 2024

جوہری پلانٹ بند کرنے کے لئے شمالی کوریا کی شرط

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگرامریکا پابندیاں ختم کرے توہم ایک جوہری پلانٹ بند کردیں گے۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا ہے کہ امریکا عارضی پابندیاں ختم کرے تو شمالی کوریا اپنا ایک جوہری پلانٹ مکمل بند کرنے کے لیے تیار ہے۔

ری یونگ کا کہنا تھا کہ امریکا ہماری شہری معیشت اور ہمارے لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے والی پابندیاں ختم کرے تو ہم امریکی ماہرین کی موجودگی میں یونگ بیون کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب کل امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان کی دوسری ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئی۔ ملاقات کے بعدامریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کی جانب سے پابندیوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ نہیں مان سکتے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …