ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روزایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو مسجد سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے قبلہ اول کے محافظ علی احمد کو باب الاسباط سے باہر آتے ہوئے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ایک مقامی حراستی مرکزمنتقل کر دیا گیا ہے۔

علی حمد کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب دوسری جانب صہیونی فوج نے محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی بڑی تعداد کو حراست میں لے رکھا ہے۔حال ہی میں اسرائیلی فوج اور نے مسجد اقصیٰ کے ‘باب رحمت’ میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فلسطین بھرمیں صہیونی ریاست کے خلاف غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …