جمعرات , 19 ستمبر 2019

آرمی چیف کےعالمی عسکری حکام سے ٹیلی فونک رابطے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر امریکا، برطانیہ، چین اور آسٹریلیا کےعسکری حکام اور سفارتکاروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف، برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکولس پیٹر،آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس جان کیمبل سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس کے علاوہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، چینی سفیر یاؤ ژنگ اور امریکی ناظم الامور کی بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رابطوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے اور اس کے باہر امن و استحکام پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے عالمی برادری پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لئے کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز اور ان کے …