جمعرات , 19 ستمبر 2019

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھارتی حکام کے حوالے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا اور گرفتار کر لیا۔

پاکستان سے رہائی کے بعد ابھی نندن کے ساتھ بھارت میں کیا ہوا؟؟

پاکستان سے رہائی کے بعد ابھی نندن کے ساتھ بھارت میں کیا ہوا؟؟

Gepostet von Iblagh News am Freitag, 1. März 2019

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد آج بھارتی پائلٹ کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں پر رینجرز حکام نے اپنی کارروائی مکمل کرکے اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات نے بھارتی پائلٹ رہا کرنے کے پاکستان کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی پاکستان کی جانب سے اچھا شگون ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے یہ ہی موقع ہے۔پائلٹ کی رہائی کااعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کو یہ بھی پیغام بھی دیا کہ پاکستان کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ماسکو , واشنگٹن کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دینے پر مجبور ہے:روسی نائب وزیر خارجہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے نائب وزیرخارجہ نے امریکہ کے غیرذمہ دارانہ اقدام کو دنیا میں ایٹمی …