منگل , 25 جون 2019

اسامہ بن لادن کے بیٹے کی سعودی شہریت منسوخ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی سعودی شہریت منسوخ کردی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت کی منسوخ کا فیصلہ سعودی فرماں رواں نے نومبر میں کیا تھا جس کا اعلان گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے کیا۔گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اطلاع دینے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ حمزہ بن لادن کا نام 2017 سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔واضح رہےکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک آپریشن میں ہلاک کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سونا، غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کیلئے ایف بی آر کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار

اسلام آباد: مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف …