بدھ , 24 اپریل 2024

زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سکیمیں بنانے پر پابندی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے شہروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کثیر المنزلہ عمارتوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ زرعی اراضی پر مستقبل میں ہاؤسنگ سکیمیں نہیں بنائی جائینگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زرعی رقبے کو رہائشی منصوبے میں استعمال کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور کسی بھی زرعی رقبے پر ہاؤسنگ سکیم کی منظوری نہیں دی جائیگی۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ زمین میں پھیلاؤ کے بجائے بلند وبالا عمارتیں تعمیر کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو قانون سازی سمیت دیگر امور فوری طور پر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …