جمعرات , 25 اپریل 2024

وینزویلا کے خلاف مزید امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خزانہ نے ونزوئلا کے خلاف ایک بار پھر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ونزوئلا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے ایک بار پھر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکہ نے تازہ پابندیوں میں ونزوئلا کے مزید 6 افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ ان افراد پر ونزوئلا کے صدر کی حمایت کا الزام عائد کیا گيا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …