جمعرات , 25 اپریل 2024

جنسی زیادتی کیس ، برطانوی عدالت نے لارڈ نذیر پر فرد جرم عائد کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد پرخواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کی فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہناہے کہ برطانیہ کی ساؤتھ یارک شائر کاؤنٹی کی پولیس نے دار الامرا کے رکن لارڈ نذیر احمد کے علاوہ محمد فاروق ، محمد طارق نامی افراد کے خلاف خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی فرد جرم عائد کی ہے ، تینوں افراد کو 19 مارچ کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائیگا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لارڈ نذیر احمد پر الزام عائد کیاگیا تھا کہ انہوں نے ایسی خواتین سےجنسی تعلقات قائم کیے جو ان کے پاس مدد کے لیے آئی تھیں ،ان میں سے ایک طاہرہ زمان نامی خاتون بھی شامل ہیں۔ لارڈ نذیر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …