ہفتہ , 24 اگست 2019

داعش کا سربراہ بغدادی کہاں ہے،امریکی جانتے ہیں،شامی مندوب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام کا اہم دوست اور برادر ملک ہے جسے شام کسی صورت میں چھوڑ نہیں سکتا۔ بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ہتھیار ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں ہے ۔ امریکہ و ترکی دونوں کو اچھی طرح علم ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی کہاں ہے۔

بشار الجعفری نے شام کے بحران میں سعودی عرب اور قطر کی مخرب نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے شامی عوام کے قتل عام میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا اور اس نے دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے۔ اور شامی قوم ان افراد کو معاف نہیں کرےگی جنھوں نے شامی عوام کا خون بہانے میں کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب شامی قوم سے معذرت خواہی کرے تو ممکن ہے شامی قوم اسے معاف کردے۔

یہ بھی دیکھیں

ظلم و تشدد کے شکار افراد سے اظہار یکجہتی کا پہلا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی برادری آج دنیا بھر میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد …