جمعہ , 19 اپریل 2024

جاپانی نوجوان نے خود کو گُڈے میں تبدیل کروالیا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے ایک نوجوان کے دل میں گُڈا بننے کا سودا سمایا جس کے بعد انہوں نے پلاسٹک سرجری کےکئی مراحل کے بعد خود کو اتنا بدلوادیا ہے کہ وہ مردانہ گڑیا دکھائی دیتا ہیں۔24 سالہ مصور اور ماڈل میٹ کوواٹا جاپانی بیس بال کھلاڑی موسامی کوواٹا کے بیٹے ہیں اور اب وہ ایک کوکاشئین گڈے کا روپ دھار چکے ہیں اسی بنا پر ان کی تصاویر اور ویڈیو جاپان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔

بعض افراد نے میٹ کو غیرملکی شہزادہ اور کئی نے اسے اینی میشن فلم کا کردار کہا ہے۔ میٹ کی پرانی تصاویر کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ وہ اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کرواچکے ہیں۔ تاہم ان کا چہرہ گزشتہ دو برس سے مستقل بدلتا رہا اور آخرکار وہ ایک گڈے کا روپ دھار چکے ہیں اوران کی دوسال قبل کی تصویر دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ان کے خدوخال اس طرح کے ہوں گے۔

اس دوران میٹ نے ماڈلنگ کرکے میک اپ اور دیگر حسن آور مصنوعات کی تشہیر بھی کی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے چہرے پر خرچ کیا ہے۔ ان کی بتدریج تبدیلی کے بارے میں جب سوالات پوچھے گئے تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف میک اپ کرتے ہیں لیکن بعد میں انہوں نے سرجری کا اعتراف بھی کیا۔انسٹاگرام پر وہ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …