ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) نکیال سیکٹر اور ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، شہداء میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔ بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے۔

بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، بزدل بھارتی افواج نے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کو وتیرہ بنالیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے تتہ پانی، ہاٹ سپرنگ اور جند روٹ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ايس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپوں کو چپ کرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ اور بحریہ مکمل چوکس ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …