جمعرات , 18 اپریل 2024

پلوامہ حملہ کی پلاننگ کس نے کی، بھانڈا پھوٹ گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پلوامہ حملہ کس نے کرایا اور اس کے پیچھے کس کاہاتھ تھا، سارا سچ سامنے آمنے آگیا،بھارت کے اپنوں نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پر الزام تراشیوں اور من گھڑت کہانیاں بنانے والی بھارتی حکومت کا کچھا چٹھا کھل کرسامنے آگیا، جس نے مودی سرکاری کی کارستانیوں کوعوام کے سامنے کھول کر رکھا دیا، پلوامہ حملہ کس نے کروایا جس کا ثبوت منظر عام پر آگیا،بھارت کے اپنوں نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا، پلوامہ حملے سے متعلق بی جے پی رہنما راج نات سنگھ کی آڈیو منظرعام پر آگئی،بی جے پی رہنما حملے سے متعلق ڈیل کر رہے ہیں۔

قبل ازیں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نےکہاتھا کہ انڈیا پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کا جواب دے گا اور اس حملے کے مرتکبین بچ نہیں سکتے،مودی نے کہا تھاکہ’میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ان جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، دہشت گرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انھیں چھوڑا نہیں جائے گا،سکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …