بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی ہٹ دھرمی: روس سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی مسترد

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ کشیدگی میں کمی کیلئے روس سمیت کسی بھی دوسرے ملک کی ثالثی کو مسترد کردیا۔روس میں تعینات بھارتی سفیر ونکاتش ورما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال بہتر ہورہی ہے، کشیدگی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔روس یا کسی دوسرے ملک کی جانب سے ثالثی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اول تو روس نے ثالثی کی پیشکش نہیں کی اور کی بھی تو قبول نہیں کریں گے۔

بھارتی سفیر نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی ملک نے تنازع کے حل میں ثالثی کی پیشکش نہیں کی، پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال پہلے سے ہی تیزی سے مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ کشیدگی نہیں چاہتا۔ انہوں نے بھارتی مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ خطے میں صورت حال معمول پر لانے میں میں اہم کردار پاکستانی اقدامات ادا کریں گے۔خیال رہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے چند روز پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کرانے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے یہ پیشکش پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فون پر بات چیت کے دوران کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …