منگل , 25 جون 2019

بھارت کو اپنے پائلٹ پر اہم رازافشا کرنے کا شک ،پوچھ گچھ جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے بارے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو شک ہے کہ اس نے پاک فوج کے افسروں کے دباؤ میں آکر اہم راز اُگل دئیے ، ابھی نندن اس وقت بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی حراست میں ہیں اور ان سے جواب طلبی کی جا رہی ہے کہ اس نے پاک فوج کے حق میں کیوں ویڈیو بیانات ریکارڈ کرائے ۔

پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعہ سے لیکر بھارت کے نام نہاد دعویٰ سرجیکل سٹرائیک ٹو کے بارے میں بھی اہم راز پاکستان کو فراہم کیے ہیں یہی وہ خدشات اور تحفظات تھے جن کی بنا پر واہگہ بارڈر کے راستے جب ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو کسی بھی فوجی جوان نے انکو سلیوٹ نہیں کیا ،ٹرمپ انتظامیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لئے دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے رابطے میں ہیں۔

پروفیسر جونز راجر کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں کرنا ہونگی ،یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر نریندر مودی نے محسوس کر لیا کہ آئندہ وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے تو وہ پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کر کے الیکشن کو ملتوی کرنے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں ،بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر عادل نجم کا کہنا ہے کہ دنیا اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے وہ پاک بھارت کشیدگی کو کم یا ختم کرانے میں سنجیدگی سے دلچسپی نہیں لے رہی، دو نیوکلیئر طاقتیں جنگ کے قریب آگئی ہیں ، پاکستان نے بھارت کے دو جہاز گرا دئیے لیکن امریکہ سمیت دیگر بڑی طاقتیں اپنا وہ مصالحانہ کردار ادا نہیں کر رہیں جو انہیں کرنا چاہیے تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

قطر کا پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان

دوحہ: قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔قطر …