ہفتہ , 20 اپریل 2024

روسی ساختہ طیاروں سےحملہ کی بھارتی منصوبہ بندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت روسی ساختہ SU-30 جنگی طیاروں کے ذریعے میزائل داغنے کی منصوبہ بندی کرہا ہے۔معروف صحافی صابر شاکر کے مطابق منصوبے کے تحت بھارت انٹرنیشنل ائیرلائن کے روپ میں انٹرنیشنل فضائی روٹ استعمال کرسکتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ٹارگٹ ٹرانسپورٹ یا مسافر جہاز ہوسکتے ہیں۔اپنے پیغام میں صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت SU-30جنگی طیاروں کے ذریعے براہموس میزائل داغنا چاہتا ہے۔

ہندوستان اور روس کے باہمی تعاون سے تیار کردہ براہموس میزائل زمین اور ہوا میں دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہےدوسری جانب بھارتی نیوی نے پاکستان پر کسی بھی وقت حملے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی بحریہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر فارنگ کر رہے تھے۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …