ہفتہ , 20 اپریل 2024

’بھارت کے وزیراعظم لاپرواہ اور غیر ذمہ دار شخص ہیں‘رون دھتی رائے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) تنازع کشمیر جوہری جنگ کی وجہ بن سکتا ہے اور اس کے ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف نریندر مودی ہوں گے۔ بھارت کی معروف مصنفہ ارون دھتی رائے نے بھارتی وزیراعظم کو لاپروا اور غیر ذمہ دار شخص قرار دیا، جنھوں نے دو جوہری طاقتوں کو ایک دوسرے پر بمباری پر مجبور کیا۔بھارتی مصنفہ کا کہنا ہے کہ مودی نے بالاکوٹ پر حملہ کیا، جواب میں پاکستان نے بھی کارروائی کی۔ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار دو جوہری طاقتوں نے ایک دوسرے پر بم گرائے اور اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف نریندر مودی ہیں۔

معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا آرٹیکل عالمی جریدے میں شائع ہوا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتا رہا ہے لیکن اب نریندر مودی نے اسے عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ کیونکہ دو جوہری طاقتوں کا تنازع عالمی مداخلت کی گنجائش پیدا کرتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر میں شروع ہونے والی لڑائی بڑھ کر پاک بھارت جنگ میں بدل سکتی ہے اور ایک نئی جنگ سے بچنے کیلیے کشمیریوں کو اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھنے کا حق دینا ہوگا، تاکہ وہ دنیا کو بتاسکیں کہ وہ کیوں بھارت سے لڑائی لڑ رہے ہیں اور وہ اصل میں چاہتے کیا ہیں۔ارون دھتی رائے نے کہا کہ اگر جنگ سے بچنا ہے تو دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …