بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت اور پاکستان میں جنگ نہیں چاہتے،چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات بدترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا ماحول ہوتا ہے تو چین کے ردعمل کا سب کو انتظار رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے بھی اپنا بیان جاری کردیا،چین کاکہناتھاکہ وہ بھارت اور پاکستان میں جنگ نہیں چاہتا،رواں ہفتے چین کی وزارت خارجہ نے انڈیا اور پاکستان سےتحمل سے کام لینے اور خطے میں امن کی صورت حال اور استحکام قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، خطے میں امن واستحکام کے لئے وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کو فون کر کے ساری صورت حال سے آگاہ کیا اور اپنا کردار ادا کرنے کابھی کہا، چینی وزیر خارجہ کاکہناتھاکہ سبھی ممالک کو خود مختاری اور خطے کے اتحاد کے لیے کام کرنا چاہیے،چین نہیں چاہتا ہے کہ کوئی ایسی کارروائی ہو جس سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو۔

چین کے پاکستان سے معاشی، سفارتی اور فوجی سطح پر قریبی تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ امن اور دوست کی مثال قائم کی جس پر پاکستان نے بھی بھرپور وفا نبھائی ہےاور آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم رہنے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں چین کو امریکہ سے تجارتی جنگ کا خطرہ ہے اور ایسے میں اسے ایک ممکنہ ٹریڈ پارٹنر کی تلاش ہے، ذرائع کاکہناتھاکہ انڈیا جیسی ابھرتی ہوئی معیشت چین کے لیے ایک اچھی پارٹنر ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …