منگل , 23 اپریل 2024

مصر : 15 فلسطینیوں کوعمرہ کےلیے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصری حکام نے 15 فلسطینی عمرہ زائرین کو مصر میں داخل ہونے کے بعد انہیں واپس غزہ بھیج دیا۔ خیال رہےکہ غزہ کی پٹی سے 800 فلسطینی 5 سال سے عاید کردہ پابندی کے بعد پہلی بار عمرہ کی ادائی کے لیے حجاج مقدس جا رہے ہیں۔فلسطینی حج وعمرہ ٹور آپریٹر کمپنی کے چیئرمین عوض ابو بکر نے بتایا کہ مصری حکام نے گذشتہ روز 15 فلسطینی عمرہ مسافروں کو سعودی عرب جانے سے روک دیا۔

ابو مذکور کا کہنا تھا کہ مصری حکام نے 15 فلسطینی عمرہ زائرین کو غزہ سے قاہرہ جاتے ہوئےبسوں سے اتار لیا اور انہیں سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی سے عازمین عمرہ کے تین قافلے مصر کے راستے حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …