جمعرات , 25 اپریل 2024

اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کو تمغہ حسن کارکردگی و جرأت دینے کی قرارداد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ جرات دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے سپوت اور پاک فضائیہ کے قابل فخر شاہین اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے ملک کا نام روشن کردیا، ان کی ٹیم کے ہر رکن کو کامیاب مشن مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ کے شاہین حسن محمود صدیقی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ جرات سے نوازا جائے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے 27 فروری کو پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی طیاروں نے پاکستان کی حدود میں مداخلت کرتے ہوئے بم گرائے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …