بدھ , 24 اپریل 2024

کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کےحکومتی احکامات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ تمام صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اجلاس میں رجسٹرڈ تنظیموں سے متعلق بریفنگ دی جس پر اسلام آباد انتظامیہ کو کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی مفصل رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کردیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پابندیوں کے تحت کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں، سلامتی کونسل کے احکامات کا مقصد کالعدم تنظیموں اور افراد پر پابندیوں کو اسٹریم لائن میں لانا ہے۔ پاکستان میں سلامتی کونسل کے احکامات پر عمل درآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948ء کے تحت کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …