منگل , 23 اپریل 2024

جنگ کے لئے اسلحہ نہیں جذبے کی ضرورت ہے : روسی خبرایجنسی

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ جذبوں سے لڑی جاتی ہے اسلحے سے نہیں ، روسی خبرایجنسی نے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا ،روسی خبرایجنسی نے رافیل طیاروں سے متعلق بھارتی وزیراعظم کی بڑھک کاپول کھول دیا،روسی خبر ایجنسی نے واضح کر دیا کہ رافیل طیارے کی شمولیت سے بھی بھارت کو پاکستان پر برتری نہیں ملے گی،روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو پاکستان پر دفاعی برتری کیلئے کئی سال لگیں گے ،خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فضائیہ کو رافیل طیاروں کی شمولیت کا فوری فائدہ نہیں ہو گا ، بھارت کو فرانس سے رافیل طیاروں کی کھیپ رواں سال ستمبر میں ملنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …