جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستانی حدود میں آبدوز کی نشاندہی پر بھارت کی نئی منطق

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سُراغ لگایا تو بھارتی میڈیا نے نئی منطق پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ پر بھارتی رپورٹر نے بتایا کہ بھارت کے نیول چیف نے سمندری راستے سے دہشتگردی ہونے کے امکانات ظاہر کئے تھے۔

رپورٹ میں دروغ گوئی سے کام لیتے ہوئے بتایا گیا کہ اطلاع تھی پاکستان بھارتی بحریہ کے جہاز تباہ کرنے کیلئے سمندری راستے سے دہشتگردوں کو کشتیوں پر سوار کرکے بھیج رہا ہے، جس کی وجہ سے بھارت نے اپنے دفاع میں بھارتی آبدوز کی مدد سے دہشتگردوں کو بھارت لانے والی کشتیوں کا سُراغ لگانے کیلئے یہ کارروائی کی۔

بھارتی رپورٹر نے کہا کہ گذشتہ روز بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بھی آپریشن جاری ہونے سے متعلق بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔ کیونکہ پاکستان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ پاک بحریہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سُراغ لگایا اور بھارتی درانداز کی کوشش ایک مرتبہ پھر سے ناکام بنا دی۔ جس سے بھارت کو سمندری محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …