منگل , 23 اپریل 2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 25 سالہ ترقیاتی پروگرامز کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان علیانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو صوبے کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے 25 سال کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنا چاہیے اور تاکہ ناقص منصوبہ بندی اور غیر قانونی عمل کرنے والوں کو سزا دی جاسکے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ہائی کورٹ کے صوبائی پی ایس ڈی پی برائے 2018-19 کے حوالے سے احکامات پر عمل کرے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے از خود نوٹس میں حکومت کو تعلیم، صحت، پانی، نکاسی آب اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں موجودہ ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے احکامات دیے تھے۔جام کمال کا کہنا تھا کہ کابینہ نے عدالتی احکامات کی تائید کی اور امید کا اظہار کیا کہ عدالت صوبائی حکومت کا عوام کی بہبود کے لیے کام کرنے میں مزید معاونت فراہم کرے گی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، صاف پانی اور قانون کے نفاذ کے شعبے پر جاری اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عدالت نے طویل عرصے سے تعطل کا شکار ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ 411 ڈیولپمنٹ اسکیموں پر کام طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے اور ان میں سے چند 10 سال سے بھی پرانی ہیں اور ان منصوبوں کی مجموعی لاگت تقریباً 37 ارب سے 42 ارب روپے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …