جمعہ , 19 اپریل 2024

پی ایس ایل 4 :‌ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی کا سفر جاری، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ اپنے اختتام کی جانب کامیابی سے گامزن ہے، پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے مرحلے کا چوتھا میچ ابوظہبی کے شیخ زاہد اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اوپننگ کا آغاز اچھا نہ مل سکا اور 24 کے مجموعی اسکور پر ہی اہم کھلاڑی واٹسن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، ایک وقت میں یونائیٹڈ کے باؤلرز سرفراز الیون پر حاوی نظر آئے تاہم احمد شہزاد نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز بنائے اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور اسکور بورڈ پر 180 رنز کا ہندسہ سجایا۔

عمر اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا اور مجموعی اسکور میں صرف 5رنز اضافے کے ساتھ ہی 5 کھلاڑی احمد شہزاد، سرفراز احمد، ڈیوائن براوو،سہیل تنویر اور فواد احمد آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اعظم خان بھی صرف 12 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔

اسلام آباد اننگز
گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سمیع الیون نے شاندار آغاز کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپنگ پارٹنر شپ 62 رنز کی ملی، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈلپورٹ تھے جنہوں نے 25 رنز بنائے، بعد ازاں سالٹ اور آصف علی بھی تین رنز اضافے کے بعد 65 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

لک رونکی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد 43 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انہیں فواد احمد نے پویلین کی راہ دکھائی، یہ آؤٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بدقسمتی ثابت ہوا کیونکہ سمت پٹیل اور فہیم اشرف بھی 2 رنز اضافے کے بعد 111 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کی کوشش کی تو وہ بھی 8 کے انفرادی اور 125 کے مجموعی اسکور پر واپس چلے گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لک رونکی 64 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کے فواد احمد 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے، علاوہ ازیں سہیل تنویر اور محمد حسنین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

گلیڈی ایٹرز اننگز
قبل ازیں گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر احمد شہزاد اور روسو نے 46 رنز کی شراکت داری قائم کر کے پوزیشن مستحکم کی تاہم تیرہویں اوور میں روسو 23 کے انفرادی اور 108 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے بعد ازاں عمر اکمل بھی 152 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

اوپنر احمد شہزاد نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوں 162 کے مجموعی اسکور پر گلیڈی ایٹرز کی پانچ وکٹیں گریں۔ ایک رن اضافے کے بعد ہی کپتان سرفراز احمد بھی آؤٹ ہوئے اور پھر 164 ڈیوائن براوو بھی پویلین لوٹ گئے بعد ازاں سہیل تنویر ، فواد احمد بھی پر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6کھلاڑی مجموعی اسکور میں 17 رنز کا اضافہ بھی نہ کرسکے، آؤٹ ہونے والوں میں عمر اکمل، سرفراز احمد، احمد شہزاد اور ڈیوائن براوو ، سہیل تنویر، فواد احمد شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بناچکی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان پی ایس ایل میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

اسکواڈ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
شین واٹسن، احمد شہزاد، روسو، عمر اکمل، سرفراز احمد (کپتان)، ڈیوائن براوو، اعظم خان (ڈیبیو)، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حسنین، فواد احمد

اسلام آباد یونائیٹڈ
لک رانکی، پھل سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، سُمت پٹیل، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد سمیع (کپتان)، رضوان حسین، عماد بٹ، ظفر گوہرقبل ازیں ابوظہبی کے شیخ زاہد نیشنل اسٹیڈیم میں ہی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں مصباح الحق نے شاندار ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی الیون کو فتح سے ہم کنار کرایا تھا۔گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دی کر پلے آف مرحلے سے باہر کردیا تھا۔

سرفراز الیون کے اوپنر شین واٹسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ احمد شہزاد نے بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …