ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل سے دوستانہ مراسم مسلم امہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں:فلسطینی علماء

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی علماء کونسل نے اسرائیل کےساتھ دوستانہ تعلقا ت کے قیام کو پوری مسلم امہ کی سلامتی اوراس کے عقیدے کےلیے خطرہ قرار دیا ہے۔ فلسطینی علماء کونسل نے اسرائیل کےساتھ مسلمان ممالک کے تعلقات کے قیام کی ممانعت پر مبنی ایک سابقہ فتوے کا اعادہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی قائم کرنے والے پوری مسلم امہ کے خائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے ممالک کے پاس کوئی جواز نہیں۔ جو ممالک ایسا کررہے ہیں وہ اپنے تاج وتخت اور اقتدار بچانےکے لیے سہارے تلاش کرتے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کا قیام نہ صرف مسلم امہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ عالم اسلام عقیدے کے بھی خلاف ہے۔

فلسطینی علماء کا مزید کہنا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اوردوستی قائم کرنے والے تاریخی سرزمین فلسطین میں ایک غیر قوم یہودیوں کو بسانے میں مدد کے مترادف ہے۔ اس کےساتھ ساتھ القدس مسجد اقصیٰ جو ہمارےدین، قرآن وسنت اور عقیدے کا حصہ ہے کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔فلسطینی علماء‌نے عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کےقیام کے بجائے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کی کوششیں کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …