ہفتہ , 20 اپریل 2024

1990 سے اب تک پاکستان کی آبادی دگنی ہوچکی ہے، ورلڈ بینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو روزگار دینے کے لیے پاکستان کو سالانہ 16 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں لیبر کی تعداد میں کافی اضافہ ہورہا ہے اور ملازمت فراہم کرنے کے اعتبار سے زراعت اب بھی سب سے بڑا شعبہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزادانہ تجارت کے باعث پاکستان کا تجارتی شعبہ پر معمولی اثر پڑا ہے اور یہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں محدود رہا ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کی آبادی 1990 کے مقابلے 10 کروڑ سے بڑھ کر اب 20 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …