جمعہ , 19 اپریل 2024

مودی بھی اندرا کی طرح جنگی حالات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں:بی بی سی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں رواں سال ہونیوالے انتخابات سے قبل روزگار، نوکریوں اور سود کا شکار کاشتکاروں کے مسائل منظر عام سے ہٹتے دکھائی دے رہے ہیں اور دہشت گردی بڑا موضوع بن گیا ہے ،وزیراعظم مودی انتخابات میں بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے آپ کو ایک مضبوط رہنما کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بی بی سی کے ایک تجزیاتی مضمون کے مطابق سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو بھی جنگی حالات کی وجہ سے فائدہ پہنچا تھا۔بی جے پی کو لگتا ہے کہ بالاکوٹ حملے کے بعد مودی کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن بالاکوٹ حملے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ، اپوزیشن نے اسے انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا اور حکومت سے حملے کے ثبوت بھی مانگے ہیں۔اب اپوزیشن کے پاس راستہ ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں کو چیلنج کرنیوالی آوازوں کو سامنے لائے ، رافیل طیاروں کا سودا، روزگار اور کاشتکاروں کے اجاگر کرے اور پلوامہ حملے کے متعلق خفیہ اداروں کی ناکامی کو سامنے لائے ، اس سے امکان ہے کہ انتخابات سے قبل بی جے پی کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …