جمعہ , 19 اپریل 2024

مودی دور میں دہشتگردی میں 176 فیصد اضافہ :بھارتی کمیونسٹ پارٹی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے دور میں دہشتگردی میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے اعداد و شمارمیں کہاگیاکہ مودی کے دورمیں بھارت میں دہشتگردی کے واقعات میں 176 فیصد اضافہ ہوا اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعات میں83فیصد تک اضافہ ہوا ۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ مودی دورمیں کشمیریوں کی مزاحمت میں بھی تیزی آئی ۔ مودی سرکار نے کشمیر کے تمام گروپوں سے سیاسی عمل شروع کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ بی جے پی اور سنگھ پریوار پلوامہ واقعہ کو جنگی جنون بڑھانے کیلئے استعمال کر رہا ہے ۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتارام ییچری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف عوامی اتحاد کو بی جے پی اپنے انتخابی مفادات کیلئے پارہ پارہ کر رہی ہے ۔ملک میں مسلمانوں اور کشمیریوں کیخلاف فضا بنائی جا رہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …