منگل , 11 مئی 2021

بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو پاکستانی سمجھ کر مار گرایا تھا:رپورٹ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کسی حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ بھارتی فضائیہ نے اسے پاکستانی ہیلی کاپٹر سمجھ کر مارگرایا تھا۔27فروری کو ہونیوالے اس واقعہ میں 6 فوجی افسر ہلاک ہو گئے تھے ۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی روز پاکستان نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے تھے اور اسکے کچھ دیر بعد ہی ہیلی کاپٹر نے کسی ریسکیو مشن کیلئے اڑان بھری تو بھارتی فضائیہ نے اسے پاکستانی ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد مغربی ائیرکمانڈ کے سربراہ کو برطرف کر دیا گیا تھا۔ کشمیر ریڈر کے مطابق بڈگام کے رہائشیوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو کوئی چیز آ کر ٹکرائی جس سے وہ دو ٹکڑے ہو گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …