ہفتہ , 8 مئی 2021

وزیرریلوے شیخ رشید کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کی،جس میں اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو تہران میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوروزیرریلوے شیخ رشید نے ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پروزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت ہے ،پاکستان ایران کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 70سال سے پاکستان نے ایران سے تعلقات سے فائدہ حاصل نہیں اٹھایا،،پاکستان ایران کیساتھ ریلوے کا فروغ چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …