جمعرات , 18 اپریل 2024

را نے پاکستان کیخلاف افغان خفیہ ایجنسی سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دشمنانِ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را (ریسرچ اینڈ انالسز ونگ) نے پاکستان کے خلاف افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی) سے مدد مانگ لی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مختلف محاذوں پر زبردست کامیابیوں سے خائف دشمن سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کے خلاف افغان خفیہ ایجنسی سے مدد مانگنی پڑ گئی ہے۔ پاکستانی جیٹ گرانے کیلئے را نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے مدد مانگ لی ہے۔رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کے دو طیاروں کی تباہی، اپنی جدید آبدوز کی ناکامی اور او آئی سی محاذ پر زبردست چھترول کے بعد بھارت نے اپنی ہزیمت کے احساس سے نجات کیلئے ایک اور سازش تیار کرلی۔

را نے این ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کا ایک جیٹ گرایا جائے، اس سلسلے میں پشاور، سمگلی یا کسی اور بیس سے جہاز پرواز کرتے یا اترتے وقت نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان سے دہشت گرد بھیجنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، جبکہ ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …