ہفتہ , 20 اپریل 2024

بی جے پی رہنماؤں کی اجلاس میں ایک دوسرے پر ‘سرجیکل اسٹرائیک’

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں مقامی منصوبے پر تختی کے تنازع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 2 قانون سازوں نے میڈیا کے سامنے ہی ایک دوسرے پر جوتے برسا دیئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دو وزرا کی ہاتھا پائی اور گالی گلوچ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مودی سرکار کے لیے تضحیک کا باعث بن رہی ہے۔

اس حوالے سے لکھنو میں موجود پارٹی قیادت نے دونوں رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی پلاننگ بورڈ نے بعض منصوبوں پر بحث کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوک سبھا کے اراکین شرڈ ترپاٹی اور راکیش سنگھ بنگیل کے مابین تختی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو اس قدر بڑھ گئی کہ شرڈ ترپاٹی نے جوتا نکال کر بنگیل کے سر پر برسانا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شرڈ ترپاٹی نے سنگھ بنگیل کے سر پر 7 جوتے برسائے اس دوران وہاں موجود دیگر افراد نے دونوں کو علیحدہ کیا۔سنگھ بنگیل نے بھی پلٹ کر لوک سبھا کے رکن پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

ٹوئٹر پر موجود ایک بھارتی صارف نے کہا کہ ’کوئی مسئلہ نہیں، دیش محفوظ ہاتھ میں ہے‘۔ایک بھارتی خاتون نے لکھا کہ ’بی جے پی کے خلاف چپل اسٹرائیک۔۔۔ جو یقیناً لائن آف کنٹرول عبور کرگئے‘۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …