ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایس ایل: چار ٹیموں کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں سمیت مکمل اسکواڈ نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑا برانڈ بننے کے ساتھ ساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کر رہا ہے اور اب لیگ کے آخری مرحلے کے لیے تقریباً تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہیں جبکہ پشاور زلمی نے لیگ کے آغاز میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ان کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارہ، بین ڈنک، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹون، کولن منرو، سکندر رضا اور ایرون سمرز شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں وین پارنیل، کیمرون ڈیلپورٹ، لیوک رونچی، فلپ سالٹ اور سمیت پٹیل جیسے انٹرنیشنل اسٹارز شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شین واٹسن، ڈیوین براوو، فواد احمد، ہیری گرنی، رلی روسو اور ڈیوین اسمتھ شامل ہیں۔

اسی طرح پشاور زلمی کی بات کی جائے تو انہیں ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ااندرے فلیچر، کرس جورڈن، وین میڈسن، ڈیوڈ ملان اور کیرون پولارڈ شامل ہے۔لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز انجری کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …