جمعرات , 25 اپریل 2024

شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں بڑھانے کی امریکی دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا ہے کہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں بڑھائی جا سکتی ہیں۔جان بولٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں سے نہتھا ہونے کی طرف اگر قدم آگے نہیں بڑھایا تو واشنگٹن پیونگ یانگ کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون نے بارہ جون دو ہزار اٹھارہ کو سنگاپور میں ایک دستاویز پر دستخط کئے تھے جس کی بنیاد پر شمالی کوریا نے ایٹمی ترک اسلحہ اور امریکہ نے شمالی کوریا کو سیکورٹی کی ضمانت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

حالانکہ حال ہی میں شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے وعدے کا سچا نہیں ہے اور اس نے اپنے وعدے پر عمل کرنے کے لئے اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ہے۔دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان اٹھائیس فروری دو ہزار انیس کو بھی ویتنام میں ملاقات ہوئی ہے جو کسی بھی نتیجے کے بغیر مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …