جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیلی فوجی افسر نے صہیونی فوج کو ‘بزدل’ قرار دیا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک عبرابی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک سینیر افسر نے فوجیوں کو بزدل قرار دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ فوجیوں کے پاس دشمن کے خلاف دو بہ دو لڑائی کی صلاحیت نہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈ سات کے سربراہ بریگڈیئر جنرل رومان گوومن نے فوجی افسران کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل شام کی سرحد سے دراندازی کرنے والے جنگجوئوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسرائیلی فوج جانیں بچانے کے لیے پسپا ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کے پاس دشمن کے خلاف لڑائی کےلیے جرات نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے خلاف لڑائی کے لیے بہادری،،ذہانت اور سمجھ داری کی ضرورت ہے اور اسرائیلی فوج میں یہ تینوں صلاحیتں نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …